اجودھیا؍فیض آباد۔ (نامہ نگار)۔ضلع سے بی جے پی کے سابق رکن اسمبلی للو سنگھ کو پارلیمانی امیدوار اعلان کئے جانے سے ناراض بی جے پی رہنماؤں اور ضلع کے نوجوانوں کے ذریعہ احتجاج کا سلسلہ دوسر ے دن بھی جاری رہا جس کی وجہ سے بدھ کو بھی رام کی پیڑی کے نزدیک گاندھی آشرم پر بی جے پی کے قومی صدر راج ناتھ سنگھ اور للو سنگھ کا پتلا بی جے پی کے رہنماؤ ں نے نذر آتش کیا۔ اس دوران آزاد اوکرم سنگھ وغیرہ موجود تھے۔