لکھنؤ۔(نامہ نگار)۔۱۴۱مشرقی اسمبلی حلقہ میں ہو رہے ضمنی انتخاب میں بی جے پی نے اپنی پوری طاقت جھونک دی ہے۔ ایک طرف بی جے پی کارکنان گھر گھر پہنچ رہے ہیں وہیں دوسری طرف امیدوار آشوتوش ٹنڈن عرف گوپال عوامی رابطہ پروگرام کے ذریعہ حق رائے دہندگان سے براہ راست بات چیت بھی قائم کررہے ہیں۔ عوامی رابطہ کے سلسلہ میں بدھ کی صبح جب وبھوتی کھنڈ کے غلام حسین پوروا گاؤں میں گوپال انتخابی تشہیر کیلئے پہنچے تو لوگوں نے ان
ہیں یقین دلاتے ہوئے کہاکہ فتح انہیں کی ہوگی اور پورا گاؤں ان کے ساتھ ہے۔ عوامی رابطہ میں بخشی کا تالاب کے انچارج دھرمیندر سنگھ ، شہر نائب صدر منیش شکلا، منطقائی نمائندہ جے پی پانڈے، پروین شریواستو وغیرہ موجود تھے۔ آشوتوش ٹنڈن نے انتخابی تشہیر پروگرام کے درمیان بھی اپنے حلقہ کے عوام کے مسائل کو حل کرانے کا وقت نکالا اور اسماعیل گنج کے ومل نگر پہنچے جہاں سڑک کا تعمیری کاچلررہا تعمیری کام کسی وجہ سے بند کر دیا گیا تھا۔انہوں نے وہاں پہنچ کر وہاں کے کارپوریٹر رنجیت یادو سے بات کرکے کام کو دوبارہ شروع کروایا۔ اس کے بعد جب وہ ترلوکی ناتھ روڈ پر پٹری دکانداروں سے ملنے پہنچے تو دکانداروں نے ان کو ہاتھوں ہاتھ لیا۔ پٹری دکانداروں کے صدر گوکل و جنرل سکریٹری کے کے جیسوال نے بی جے پی امید وار کا ہار پھولوں سے استقبال کیا۔