علی گڑھ، 15 دسمبر (یو این آئی) قومی علماء کونسل نے کہا ہے کہ بی جے پی تبدیلی مذہب کے ذریعہ ریاست میں اقتدار میں آنا چاہتی ہے۔
کونسل کے ضلع سربراہ نصار احمد نے کہا ہے کہ اس طرح کی سازش اسی وجہ سے شروع کی گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مرکز میں بی جے پی سرکار کے آتے ہی ہندو وادی لیڈر سرگرم ہوگئے ہیں۔ ترقی کا معاملہ پس پردہ جاچکا ہے اب تبدیلی مذہب پروگراموں پر زور دیا جارہا ہے۔
ضلع سکریٹری رجت پرتاپ سنگھ نے کہا ہے کہ لوگوں کو گمراہ کرکے زبردستی مذہب تبدیل کرانا غلط ہے۔