فتح پور : بی جے پی کے لوگ خبروں اور ٹی وی میں مودی لہر اور گجرات ماڈل کی جھوٹی تشہیر کررہے ہیں جبکہ زمینی سطح پر نہ تو مودی کی لہر ہے اور نہ ہی گجرات ماڈل کی لہر۔اترپردیش میں صرف سماجوادی پارٹی کی پالیسیوں اور ریاستی حکومت کے ذریعہ کئے گئے کاموں کی لہر ہے۔ مرکز میں کسی بھی پارٹی کو اکثریت حاصل نہیں ہوگی۔مذکورہ باتیں انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے سماجوادی پارٹی کے ریاستی صدر ووزیر اعلیٰ اکھلیش یادو نے کہی۔ انہوں نے کھاگا تحصیل وبنکی تحصیل کے انتخابی جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بی جے پی کے لوگ غلط تشہیر پر یقین رکھتے ہیں جبکہ سماجوادی پارٹی کام پر یقین رکھتی ہے۔ جو کام حکومت نے دوسال میں کرکے دکھایا ہے دیگر حکومتوں نے دس میں بھی نہیں کیا۔