سمستی پور۔ 6 مارچ (یو این آئی) سابق مرکزی وزیر اورراشٹریہ جنتادل (آر جے ڈی) کے صدر لالو پرساد یادو نے کہاہیکہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) جیسی فرقہ پرست طاقتوں کو ملک سے ختم کرنے کا اہلیت صرف کانگریس۔راشٹریہ جنتادل اتحاد میں ہی ہے۔مسٹر یادو نے آج ضلع کے وارث نگر بلاک میں ایک انتخابی اجلاس سے خطا ب کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی ملک میں فرقہ پرستی کا زہر پھیلاکر اقتدار پر قابض ہونا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ بہار کے وزیراعلی نتیش کمار بی جے پی اور راشٹریہ سوئم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کی کٹھ پتلی کی طرح کام کررہے ہیں۔آر جے ڈی کے صدر نے الزام لگایا کہ جنتادل (یو) کے لیڈر نتیش کما ر نے ایک سازش کے تحت بی جے پی سے علیحدگی اختیار کی ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ بی جے پی کے وزیراعظم کے عہدے کے امیدوار نریندر مودی سے وزیراعلی نتیش کمار کی خفیہ گٹھ جوڑ ہے اور مسٹر نتیش کمار انتخابات مکمل ہوجانے کے بعد ایک بار پھر سے بی جے پی میں شامل ہوجائیں گے۔
یو این آئی ۔ م ع۔ ج ا۔ 1445NNNN
ZCZCUDR3LALU ALLIANCE TWO LAST SAMASTIPUR
بہار کی بدحالی کا ذکر کرتے ہوئے راشٹریہ جنتادل (آرجے ڈی ) کے صدر نے الزام لگایا کہ آج ریاست میں کا نظم و نسق چوپٹ ہوگیا ہے اور انتظامیہ کی ناکامی کی وجہ سے کمزور طبقہ کا استحصال کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ملک میں بی جے پی کی کوئی لہر نہیں ہے یہ لہر مصنوعی ہے۔مسٹر یادو نے کہاکہ لوک سبھا انتخابات کے بعد ملک میں ایک بار پھر کانگریس۔آر جے ڈی سمیت سیکولر طاقتوں کی حکومت بنے گی۔ آر جے ڈی سپریمو نے کہاکہ ملک آر جے ڈی۔ کانگریس اتحاد کی قیادت میں ہی محفوظ رہ سکتا ہے۔اس اجلاس سے آر جے ڈی کے رکن اسمبلی اخترالاسلام سمیت سابق وزیر راجندر سنگھ ،رام شری ساہنی اور پارٹی کے سینئر لیڈر رام کرپال سمیت دیگر لیڈروں نے بھی خطاب کیا۔