لکھنؤ۔نامہ نگار)ریاست بھر میں ہر روز خواتین اور بچیوں پر بڑھ رہے جنسی حملوں دست درازی بجلی اور پانی کی عدم فراہمی اور دربرہم قانون وانتظام کے سلسلے میں بھارتیہ جنتاپارٹی خواتین مورچہ نے سماجوادی حکومت کے خلاف اسمبلی ہاؤس کا گھراؤ کرتے ہوئے زبردست مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے اکھلیش حکومت کے خلاف جم کر نعرے بازی بھی کی۔ بی جے پی خواتین موچہ کی مقررین نے حکومت کے خلاف سخت الفاظ میں برہمی کا اظہار کیا۔ بی جے پی ریاستی قیادت کی اپیل پر گذشتہ ماہ ۲۵جون سے شروع کئے گئے اسمبلی ہاؤس کے سامنے ریاستی گیر مظاہرہ کا آج آخری دن تھا۔ خواتین مورچہ نے پارٹی کے ریاستی صدر ڈاکٹر لکشمی کانت باجپئی کے موجودگی میں اسمبلی ہاؤس کے سامنے زبردست مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر مورچہ کی ریاستی صدر کملاوتی سنگھ نے کہا کہ ریاست میں سماجوادی پارٹی کی حکومت کی تشکیل کے بعد سے خواتین اور بچیوں کے ساتھ ہونے والے جرائم میں بے تحاشہ اضافہ ہوا۔ انہوںنے کہا کہ بجلی اور پانی جیسی سہولیات بھی فراہم نہ کراپانے والے ایسی حکومت عوامی مسائل کے تصفیہ میں پوری طرح ناکام ثابت ہوئی ہے۔ مظاہرہ میںشامل ہونے کیلئے ریاست گیر مختلف اضلاع سے آئے بی جے پی خواتین مورچہ کی کارکنان نے اسمبلی ہاؤس کے سامنے اپنے ہاتھوں میں ریاستی حکو
مت کے خلاف دنعرے لکھی ہوئی تختیاں لئے ہوئے نعرے بازی کررہی تھیں۔ اسی کے ساتھ ان کا مطالبہ تھا کہ بچیوں کے ساتھ ہورہے ظلم اور تشدد کو بند کرو۔مظاہرہ کے دوران کثیر تعداد میں حفاظتی دستہ موجود تھے۔ حالانکہ ماضی کے مظاہروں کی طرح اس بار پولیس اور مظاہرین کے درمیان کوئی جھڑپ نہیں ہوئی اس موقع پر بی جے پی کے ریاستی صدر ڈاکٹر لکشمی کانت باجپئی اور خواتین مورچہ کی ریاستی صدر کملاوتی کے علاوہ ریاست بھر کے مختلف اضلاع کے بی جے پی تنظیم کے لیڈران وکارکنان موجود تھے۔