کانپورشہر(نامہ نگار)بی جے پی کے رکن اسمبلی رگونندن سنگھ اپنی رہائش گاہ پر فریادیوں کے مسائل سنے۔جس میں بھگوت داس گھاٹ کے رہنے والے شیام لال نے بتایا کہ ۲۰؍برسوں سے وہاں رہتے ہیں اوراپنے گھر کی تعمیر کرارہے تھے ۔دورو
زقبل فوج کے افسران نے زمین کو اپنا بتاکر ۲۴گھنٹے کے اندر زمین خالی کرنے کوکہا جس کے بعد ان کے ساتھ آئے جوانوں نے کنبے کے افراد سے بھی بدتمیزی کی۔متاثرین نے کہا کہ حالانکہ وہ لوگ اورلوگوں کے پاس نہیں جاتے ہیںدوسری جانب لکشمی نارائن اگروال نے بتایاکہ اس کی دکان نمبر ۲۹کرنل بھرت سنگھ یادو کو سابق فوجی کے زمرے سے الارٹ کی گئی تھی وہ اس کا ٹیکس کنٹون منٹ بورڈ کو جمع کرتے ہیں لیکن سی ایم پی پولیس اس سلسلے میں ڈرادھمکاکر دوکان بند کرنے کو کہتے ہیں اسی طرح گولف کورس کالونی کے رہنے والے سنجے گپتا کی بیوی پریتی گپتا نے بتایا کہ اس کا کالونی میں کیبل نٹ ورک ہے اوروہ تفریحی ٹیکس اوراوای ایف ٹیکس وقت سے اداکردیتی ہیںلیکن تین روزسے اس کا کیبل بند کردیا ہے۔جس سے علاقہ کے عوام کو پریسانی ہورہی ہے۔انھوںنے بتایا کہ اس سلسلے میں وہ اسٹیشن ہیڈ کوارٹرمیں ایڈیشنل کمانڈیڈ سے بھی ملی لیکن وہ کہتے ہیں کہ باہمی سمجھوتہ کرلوان کا کہناہے کہ سبھی طرح کے ادائیگی کرنے کے بعد بھی انھیں کیبل چلانے سے روکا جارہاہے