مطفرنگر۔۔ مقامی عدالت نے اشتعال انگیز تقریر کے معاملہ میں مبینہ طور سے فرقہ وارانہ تشدد کو فروغ دینے کے سلسلہ میں گرفتار بی جے پی کے رکن اسمبلی سریش رانا کی عدالتی تحویل میں بیس نومبر تک کا اضافہ کر دیا ہے۔ ایڈیشنل جوڈیشیل مجسٹریٹ نریندر کمار نے فساد سے متاثرہ شاملی ضلع کے تھانہ بھون کے بی جے پی رکن اسمبلی کی عدالتی تحویل ۱۴؍ دن کیلئے بڑھا دی۔ رانا کو بیس ستمبر کولکھنؤ میں اشتعال انگیز تقریر دے کر مظفرنگر اور مضافات کے علاقوں میں فرقہ وارانہ تشدد پھیلانے کے سلسلہ میں گرفتار کیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ مظفرنگر اور مضافات کے فسادات میں ۶۰ سے زائد لوگ ہلاک ہو گئے تھے جبکہ ہزاروں کی تعداد میں لوگ بے گھر ہو گئے۔