رائے بریلی (بھاشا)نریندر مودی اور بی جے پی کو فرقہ وارانہ نظریے کی پارٹی بتاتے ہوئے پرینکا گاندھی نے آج اپنی ماں اور کانگریس صدر سونیا گاندھی کے انتخابی حلقہ رائے بریلی میں انتخابی مہم کا آغاز کیا۔ انہوں نے پارلیمانی انتخاب کو دو نظریات کی جنگ بتایا۔رائے بریلی قصبہ کے تحت راہی گاؤں میں عوامی جلسہ کو خطاب کرتے ہوئے پرینکا گاندھی نے کہا کہ ’آپ لوگ موجودہ انتخابات میں دو مختلف طرح کی سیاست دیکھ رہے ہیں۔ ایک طرف کانگریس کا نظریہ ہے جو اتحاد میں یقین رکھتی ہے جس کے تحت
ہر شخص کو ایک ساتھ آنا چاہئے۔‘انہوں نے کہا کہ دوسری طرف ایک ایسا نظریہ ہے جو فرقہ پرستی کا ہے وہ کچھ بھی کہتے ہیں لیکن حقیقت یہی ہے کہ ان کا مقصد فرقہ واریت اور تقسیم کو بڑھاوا دینا ہے۔