رامپور(نامہ نگار)سماج وادی پا رٹی کے سینئر لیڈراورکابینی وزیرمحمد اعظم خان نے کہا کہ بی جے پی کے لیڈران اترپردیش میں خانہ جنگی کروانا چاہتے ہیں۔اعظم خان اپنی رہائش پر نامہ نگاروں سے بات کررہے تھے انھوں نے کہا کہ بی جے پی کے ایم پی آرکے سنگھ ریاستی قانون اورانتظام کو خراب بتاکر ریاست میںصدرراج نافزکئے جانے کا مطالبہ کررہے ہیں۔ ساتھ ہی کہا کہ جو لوگ اترپردیش کے نظم ونسق کو خراب بتارہے ہیںان سے میںکہتاہوں کہ ریاست کاقانون وانتظام دیگرریاستوں سے بہتر ہے انھوں نے کہا کہ ریاستی حکومت جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت کارروائی کررہی ہے۔کابینی وزیرنے کہا کہ آر کے سنگھ کے اس بیان سے یہ بات واضح ہوگئی ہے کہ وہ داخلہ سیکریٹری ہوتے ہوئے بی جے پی کے ایجنڈے کو نافزکرنے میں لگے رہے۔ایسے بہت سے آئی اے ایس اورآئی پی ایس افسران ہیں جو ملازمت میں رہتے ہوئے بی جے پی کا کام کرتے رہے اورشبکدوسی کے بعد بی جے پی کا ٹکٹ لیکرانتخاب میں کامیاب ہوگئے۔ا ن افسران نے غیرجانبدارہوکر کام نہیںکیا۔بی جے پی اترپردیش میں قانون وانتظام میں رخنہ ڈالنے کے سازش کررہی ہے۔سب سے پہلے یوپی ہی بی جے پی کے نشانے پر ہے۔