کانپور (نامہ نگار)دہلی میں سی این جی کی قیمت بڑھنے سے لوگوں میں کافی غم وغصہ ہے۔ شہر کے لوگوں کو بھی یہ ڈر ستا رہاہے کہ کہیں اگلا نمبر ان کا نہ ہو۔ اسی غصہ کو بھانپتے ہوئے بڑھی قیمت میں اضافہ کے خلاف بی جے پی نے وزیر پٹرولیم کا پتلا جلادیا۔ بی جے پی کے مہراج پور اسمبلی حلقہ کے ناگیندر رائے اور دنیش تیواری کی قیادت میں بائی پاس چوراہے پر وزیر پٹرولیم کا پتلا پھونکا گیا۔
ناگیندر رائے مرکزی وریاستی حکومتوں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ مرکزی حکومت پٹرولیم کمپنی کی نمائندہ ہے۔ عوام کے دکھ دردسے اسے کوئی واسطہ نہیں ۔ یہی وجہ ہے کہ ڈیزل کی قیمتوں سے مرکزی حکومت نے ہاتھ کھینچ
لیاہے۔