گورکھپور(نامہ نگار)سینئر کانگریس لیڈرڈاکٹرارمان انصاری ایڈوکیٹ نے بی جے پی کی مرکزی قیادت سے مطالبہ کیا ہے کہ پارٹی اوروزیراعظم نریندر مودی سے استعفیٰ لیں اورکسی دوسرے لیڈرکو وزارت عظمیٰ کی ذمہ داری سپرد کریں۔ جوملک کو بین الاقوامی سطح پر مضبو ط کرسکے۔واضح رہے کہ مودی کے خلاف امریکہ کی ایک عدالت میں ۲۰۰۲میں گجرات میں انسانیت کا قتل کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ جس کا جواب دینے کیلئے مودی کو ۲۱؍دن کی مہلت دی گئی ہے۔یہ بھی واضح رہے کہ امریکہ نے اس سے قبل مودی کو ویز ا دینے سے انکار کردیا تھا۔کیونکہ مودی کی وجہ سے ملک کی بین الاقوامی کی شبیہ خراب ہورہی تھی اورملک کواقتصادی نقصان ہورہاتھا۔انھوں نے کہا کہ مودی کا وزیراعظم کے عہدے پر رہنا ملک کے مفاد میں ہی نہیں بلکہ عوام کے مفاد میں بھی نہیں ہے۔پریس کانفرنس میںارشاد ایڈوکیٹ ، عارف سامانی ،احسن کمال ، سلیم ایڈوکیٹ ، ریحان انصاری ، ذیشان اللہ ، حافظ نعمان ،سہیل انصاری اورتسلیم عالم وغیرہ موجو دتھے۔