کولکاتہ،03نومبر(یو این ا ئی) ترنمول کانگریس کے جنرل سکریٹری پرتھا چٹرجی نے ا ج بی جے پی پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ریاست میں بد امنی پید ا کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ریاست کی اپوزیشن پارٹیوں کے ذریعہ بھی یہاں بدامنی کو ہوا دے رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ریاست کی اپوزیشن پارٹیاں جیسے سی پی ا ئی اور کانگریس بھی الزامات اور تشدد کی سیاست کر رہی ہیں ۔
ڈاکٹر چٹرجی نے کہا کہ اپوزیشن پارٹیاں بی جے پی کو ا گے رکھ کر بد امنی پھیلانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ یہ ساری پارٹیاں ریاست کے ماحول کو خراب کرنے پر ا مادہ ہیں۔
انہوں نے واضح لفظوں میں کہا کہ بنگال میں تشدد کے لئے کوئی جگہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی مغربی بنگال ممتا بنرجی کے ذریعہ کرائے جارہے ترقیاتی پروگراموں کو بھی یہ روکنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ پارٹیاں بنگال کی فضا کو خراب کر رہی ہیں۔ یہاں عدم استحکام کی کوششیں ک
ر رہی ہیں۔ لیکن بنگال کی عوام انہیں ایسا نہیں کرنے دیں گے اور وہ اپنے مقصد میں کامیاب نہیں ہوسکتے ہیں۔
مسٹر چٹر جی نے کہا کہ بی جے پی یہاں سیاسی کھیل کھیل رہی ہے۔وہ مکھرا کے متاثرین تک راحتی اشیا جیسے کھانے کی چیزیں اور کمبل وغیرہ پہنچا رہے ہیں جہاں گزشتہ چند دنوں سے دفعہ 144نافذ کیا گیا ہے تاکہ وہاں کے صورتحال پر قابو پایا جا سکے۔
انہوں نے بی جے پی سے سوال کرتے ہوئے کہا کہ ان چند سالوں میں وہ کہاں تھے۔ میں نے کبھی بھی اس سے قبل انہیں بنگال کے لوگوں کو ایک چاول کا دانہ بھی دیتے ہوئے نہیں دیکھا۔ اب ان کی ہمدردیاں کیوں جاگ گئی ہیں۔