گورکھپور:سازشاً نشادوں کی تحریک کو حکومت دبانے میں مصروف ہے لیکن بی جے پی نشادوں کے مسائل کی لڑائی لڑے گی۔ نشادوں پر ظلم برداشت نہیں کیا جائے گا۔ مذکورہ اعلان صدر رکن پارلیمنٹ مہنت آدتیہ ناتھ نے کمشنر دفتر نے بی جے پی مچھوارہ سیل کی جانب سے منعقد دھرنے کے پروگرام میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ نشادبرادری کو ریزرویشن دینے کیلئے سڑک سے پارلیمنٹ تک لڑائی لڑے جائے گی۔ چاہے سماجوادی پارٹی ہو یا بی ایس پی سبھی نے صرف ووٹ بینک کی سیاست کرکے استحصال کیا ہے۔ نشاد سماج کے ساتھ زیادتی ہوئی تو بی جے پی منھ توڑ جواب دے گی۔ بی جے پی مچھواراسیل کے ریاستی کنوینر منوج کشیپ نے سماجوادی حکومت پر نشانہ لگایا ہے۔ انہوںنے کہا کہ حکومت کے اشارے پر گورکھپور پولیس انتظامیہ نے بے گناہ لوگوں پر گولیا برسائیں ۔ جس میں ایک نوجوان کی موت بھی ہوگئی۔ منوج کشیپ نے کسرول معاملے کو جلیاں والا باغ کیس کی طرح بتایا۔علاقائی کنوینر رام کرن نشاد ، جے پرکاش نشاد ، ہری نارائن نشاد نے بھی دھرنا کوخطاب کیا ۔