بارہ بنکی(نامہ نگار)بھارتی جنتا پارٹی نے چھ مہینے میں کالا دھن واپس لاکر عوام کو لکھ پتی بنانے کا وعدہ کیاتھا جو ابھی تک پور انہیں کیا گیا ہے ۔ جس بنیاد پر عوام نے بی جے پی کو منتخب کیا تھا۔اس کی بنیاد پر بی جے پ
ی نے ابھی تک کوئی کام انجام نہیں دیا اورنہ اپنے کئے گئے وعدے کو پوراکیاہے۔
عوام کے ساتھ بی جے پی نے دھوکہ کیا ہے۔ مذکورہ خیالات کا اظہار سماج وادی پارٹی کے جنرل سکریٹری ارشد خان نے ذاکرحسین خان کے ذریعہ منعقد پارٹی کارکنان کے جلسہ کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہیں۔انھوں نے کہا کہ کالا دھن ملک میں واپس لانے کے بعد ہر شخص کو پندرہ لاکھ روپئے دینے کا وعدہ کیا گیاتھا۔جس کی وجہ سے ملسمانوں نے بھی لالچ میںآکر بی جے پی کو ووٹ دیاتھا۔بے گناہ جیل میںبند مسلمانوںکی رہائی کے سوال پر انھوں نے کہا کہ بجنور میں دولوگوںکو رہا کیاگیا ہے اس کے علاوہ کچھ لوگوں کو رہاکرانے کی کارروائی کی جارہی ہے۔ فرقہ وارانہ فسادات کے سوال پرانھوں نے تسلیم کیا کہ مظفرنگرکا فساد منظم سازی کا نتیجہ تھا۔اس کے بعد ہونے والے فرقہ وارانہ فسادات کو انھوں نے تسلیم نہیں کیا۔ریاست کے گورنر پر تنز کرتے ہوئے مسٹرخاں نے کہا کہ وہ ایک جمہوری عہدے پر فائز ہیں اورغیر جمہوری کا م کررہے ہیں انھوں نے وزیراعظم نریندرمود سے ریاستی گورنر کو برخواست کرنے کا مطالبہ کیا۔اسپتال میں غریبوں کے علاج کے بارے میں انھوں نے کہاکہ بی ایس پی کی حکومت کے وقت پرچہ کی قیمت دس روپئے سے کم کرتے ہوئے ایک روپیہ کردیا گیا ہے۔واضح رہے کہ کارکنان اجلاس کا انعقاد کانگریس پارٹی سے سماج وادی پارٹی میںشامل لوگوں کے اعزاز میں کیاگیا۔تقریب کے مہمان ذی وقار صدررکن اسمبلی سریش یادو تھے۔تقریب کی صدارت سماج وادی پارٹی کے ضلع صدر کلدیپ سنگھ نے کی۔