فتح پور (نامہ نگار)پارلیمانی انتخابات میں فتح پور پارلیمانی نشست سے بی جے پی کی امیدوار سادھوی نرنجن جیوتی نے ۴۸۵۰۴۴ووٹ حاصل کر کے کامیابی کا پرچم لہرا دیا ہے۔ ان کے قریبی حریف بی ایس پی کے افضال صدیقی کو ۲۹۸۳۴۷ ووٹ حاصل ہوئے۔ جبکہ سماجوادی پارٹی کے امیدوار اور موجودہ رکن پارلیمنٹ راکیش سچان کو ۱۷۹۵۸۱ ووٹ حاصل ہوئے۔ کانگریس کی اوشا موریہ اور عام آدمی پارٹی کے زین العابدین کی حالت کافی خراب رہی۔ اوشا موریہ کو صرف ۴۶۴۲۸ووٹ حاصل ہوئے جبکہ زین العابدین کو صرف ۲۴۴۳ووٹ حاصل ہوئے۔ فتح پور پارلیمانی نشست پر کل ۱۴؍امیدوار انتخابی میدان میں تھے۔ تقریباً ۱۱۵۹۹ رائے دہندگان نوٹا کا استعمال کر کے تمام امیدواروں کو نامنظور کر دیا۔
انتخابی نتائج کے مطابق رام کرشن ترپاٹھی کو ۷۵۷۳، رنجنا ککڑکو ۵۴۴۵، شری دیوی کو۵۸۳۸، اشوک مشرا کو ۳۰۲۹، چندر بھان کو ۲۴۹۵، رام لوچن کو ۲۱۷۰، اروند کو ۲۴۹۵، محمد جاوید کو۱۶۵۶، اور رکن منی دیوی کو صرف ۱۳۴۴ووٹ حاصل ہوئے۔ واضح رہے کہ فتح پور نش
ست پر سماجوادی پارٹی کا قبضہ تھا اور راکیش سچان رکن پارلیمنٹ تھے لیکن انتخابی نتائج کا اعلان ہونے کے بعد یہ بات واضح ہو گئی کہ پورے ملک میں مودی کی لہر چل رہی ہے۔