لکھنؤ۔ (نامہ نگار)۔ بھارتیہ جنتا پارٹی نے اتوار کو جن سنگھ کے بانی صدر ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی کی ۱۱۳ویں جینتی ریاست بھر میں دھوم دھام سے منائی۔ لکھنؤ میں پارٹی کارکنوں نے ڈاکٹر مکھرجی کے یوم پیدائش پر حضرت گنج میں واقع سول اسپتال میں مریضوں کو پھل تقسیم کئے۔ ریاستی ہیڈ کوارٹر انچارج بھارت دکشت کی قیادت میں علاقائی تنظیمی وزیر اشوک تیواری، میڈیا انچارج منیش شکلا، ہیرو باجپئی، کسان مورچہ کے مرکزی وزیر دنیش دوبے، ریاست کے جوائنٹ کنوینر مقامی بلدیہ گووند پانڈے سمیت دیگر عہدیدار شامل تھے۔ اس سے قبل مہا نگر کارکنوںنے منوہرسنگھ کی قیادت میں ڈاکٹر مکھرجی کے مجسمہ پر گلپوشی کی۔ ریاست کے میرٹھ، سہارنپور، گوتم بدھ نگر، آگرہ، الہ آباد، کانپور، جونپور، غازی پور، لکھیم پور، شراوستی، فیض آباد، بستی، گورکھپور، شاہجہانپور سمیت دیگر اضلاع میں بھی کارکنوں نے ڈاکٹر مکھرجی کے یوم
پدائش پر مذاکروں کا انعقاد کیا۔