فتح پور(نامہ نگار)ریاستی حکومت کے وزیرسماجی بہبود کے ذریعہ معذوروں کو بوجھ کہے جانے کے بیان پر ہنگامہ روکنے کا نام نہیں لے رہا ہے آج بی جے پی کارکنوں نے ایک جانب جہاں کابینی وزیرکا پتلا نذرآتش کرکے مذکورہ بیان کی مذمت کی تو دوسری جانب معذورتنظیم کے عہدیداروں نے وکاس بھون میں دھرنام ومظاہرہ کرکے اپنی مخالفت ظاہر کی۔جمعہ کو بھارتیہ جنتاپارٹی کے ضلع صدر رنویندرپرتاپ دھنی سنگھ کی قیادت میں عہدیداروں نے شادی پور چوراہے پر کابینی وزیروانچارج وزیراودھیش پرساد کا پتلانذرآتش کرکے معذوروں کو سماج بوجھ کہے جانے کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔