کانپور(نامہ نگار)بی جے پی کے رکن اسمبلی سلیم بسنوئی کی قیادت میں ایک وفد نے ضلع مجسٹریٹ ڈاکٹرروشن جیک اپ سے ملاقات کی اورانھیں بجلی ، پانی کے مسئلے سے واقف کراتے ہوئے اسے حل کرنے کا مطالبہ کیا۔مسٹربشنوئی نے کہا کہ کانپورمیں بجلی اورپانی کا بحران ہے۔ بغیربجلی پانی کے لوگوںکا جینا محال ہوگیاہے۔انھوںنے مزید کہا کہ کانپور کی خستہ حالت سڑکیں عام لوگوںکیلئے پریشانی کا سبب بن گئی ہیں ۔ انھوں نے مطالبہ کیا کہ اترپردیش توانائی ریگولیٹری کمیشن کے ذریعہ کانپور میں صرف دوگھنٹے کیلئے بجلی تخفیف کاحکم دیاگیاہے۔لیکن شہر میں صرف آٹھ گھنٹے بجلی فراہم کی جارہی ہے۔جس کی وجہ سے لوگوںکو شدید مشکلات کاسامنا کرناپڑرہاہے۔انھوں نے کہا کہ کانپور جل نگم عوام کوپانی فراہم کرنے میں پوری طرح سے ناکام ہوگیا ہے۔بجلی کی عدم فراہمی کے سبب پانی کی سپلائی بھی متاثر ہورہی ہے۔زی
رزمین آب کی سطح کم ہوجانے کی وجہ سے مزید مشکلات پیش آرہی ہیں۔انھوں نے کہا کہ کانپور کے عوام بجلی اورپانی کی تخفیف سے پریشان ہیں دوسری طرف خستہ حال سڑکوں ، کھلے ہوئے مین ہول کے سبب حادثات کا شکار ہورہے ہیں ۔انھوں نے مطالبہ کیا کہ مذکورہ مطالبات کو جلد سے جلد حل کیاجائے ۔اگران کے مطالبات پر سنجیدگی سے غور نہ کیاگیاتو عوام تحریک شروع کرنے کیلئے مجبور ہوں گے جس کی تمام تر ذمہ داری انتظامیہ پرہوگی