لکھنؤ۔(نامہ نگار)لکھنؤ میں پینے کے پانی کے مسئلے کے سلسلے میں بی جے پی شہر صدرمنوہر سنگھ کی قیادت میں کارکنان کی وفد نے جل نگم کے جنرل منیجر آر پی ورما کو عرضداشت سپرد کی اور ۱۵دنوں میں لکھنؤ کے پینے کے پانی کے مسئلے کو حل کرانے کا انتباہ دیا۔ وفد کے اراکین نے کہا کہ اس مسئلے کو حل نہیں کیا گیا تو بی جے پی کارکنان سڑکوں پر اترنے کیلئے مجبور ہوں گے۔ طے شدہ پروگر
ام کے مطابق جمعہ کو بی جے پی شہر صدر منوہر سنگھ وسابق رکن اسمبلی سریش شریواستو کی قیادت میں ایک وفد نے عیش باغ واقع جل نگم کے جنرل منیجر آر پی ورما سے ملاقات کی۔ وفد نے جنرل منیجر کو پینے کے پانی کے سلسلے میں عرضداشت سپرد کی۔
وفد نے جنرل منیجر کو ۱۵دنوں کے اندر پینے کے پانی کے مسئلے کو حل کرانے کا انتباہ دیا۔ وفد کے اراکین نے کہا کہ اگر پینے کے پانی کے مسئلے کاحل نہیں کیا گیا تو بی جے پی کارکنان تحریک شروع کرنے کیلئے مجبور ہوں گے۔ وفد نے جنرل منیجر کو تجویز پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایک ایمرجنسی دستہ تیار کیا جائے جو اطلاع ملنے کے بعد علاقے میں پانی کے مسئلے کوحل کرنے کی کوشش کرے۔ تاکہ مقامی حکومت کو راحت مل سکے۔
جنرل منیجر نے وفد کو یقین دلایاکہ مسئلے کو جلد سے جلد حل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ وفد میں کسان مورچہ کے شہر صدر اشوک تیوار ، شہر جنرل سکریٹری انوراگ مشرا ، مکیش شرما، رجنیش گپتااور کونسلر راکیش شرما سمیت درجنوں کارکنان شامل تھے۔