لکھنؤ، 4 مارچ (یو این آئی) اترپردیش کے وزیرمحمد اعظم خان رام پور میں ایک سرکاری بس چلانے کے بعد ایک نئے تنازع میں پھنس گئے ہیں۔ریاستی بی جے پی نے ایک قانونی کمرشیل ڈرائیونگ لائسنس نہیں ہونے کے باوجود بس چلانے پر وزیرموصوف کے خلاف کارروائی کرنے اور معاملہ درج کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔پارٹی نے ان کی غلط حرکتوں پر خاموشی اختیار کرنے کے لئے وزیراعلیٰ اکھلیش یادو کی بھی نکتہ چینی کی اور سماج وادی پارٹی کے سربراہ ملائم سنگھ یادو سے اس معاملے پر غور کرنے کی اپیل کی۔بی جے پی کے ریاستی ترجمان وجے بہادر پاٹھک نے ایک بیان میں کہا کہ مسٹر خان
ہمیشہ تنازع کھڑا کرتے رہتے ہیں اور وزیر اعلیٰ ہمیشہ خاموش تماشائی بنے رہتے ہیںْ۔خیال رہے کہ مسٹر خان نے اپنے آبائی شہر رام پور میں ریاست ٹرانسپورٹ کی ایک نئی بس سروس شروع کرنے کے وقت اسے کچھ دور تک چلائی تھی اس پر طلبہ اور افسران سوار تھے ۔