نئی دہلی، 3 فروری (یو این آئی)دہلی اسمبلی کے لئے سات فروری کو ہونے والے الیکشن میں الزامات اور جوابی الزامات میں شدت آتی جارہی ہے ۔ اشتہار معاملہ کے بعد آج عام آدمی پارٹی کے سربراہ اروند کیجریوال نے الزام لگایا کہ الیکشن میں بی جے پی کو فائدہ پہنچانے کے لئے ای وی ایم سے چھیڑچھاڑ کی جارہی ہے ۔کیجروال نے ٹوئٹ کرکے یہ دعوی کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کل کینٹ علاقہ کے چار ای وی ایم کی جانچ کی گئی جس میں مشینوں
کے ساتھ چھیڑ چھاڑ پائی گئی۔ انہوں نے الزام لگایا کہ ای وی ایم مشینوں پر کوئی بھی بٹن دبانے پر بتی بی جے پی کے انتخابی نشان کمل پر ہی جلتی ہے ۔