نئی دہلی 4 دسمبر: بھارتیہ جنتا پارٹی ( بی جے پی ) کے تقریبا تمام اعلی رہنما دہلی میں موجود رہنے کے باوجود آج اپنی رائے دہندگی کا استعمال نہیں کر پائے کیونکہ وہ دہلی کے ووٹر ہی نہیں ہیں ۔اعلی رہنما لیڈر لال کرشن اڈوانی ، صدر راج ناتھ سنگھ ، سابق صدر نتن گڈکری ، سشما سوراج ، ارون جیٹلی ، اننت کمار ، روی شنکر پرساد ، پرکاش جاوڈیکر ، شاہنواز حسین وغیرہ لیڈر دہلی کیووٹر نہیںہیں ۔ مسٹر اڈوانی اور مسٹر جیٹلی گجرات میں ، راج ناتھ سنگھ اتر پردیش میں ، سشما سوراج مدھیہ پردیش میں ، اننت کمار کرناٹ میں ، روی شنکر پرساد اور شاہنواز بہار میں جبکہ مسٹر گڈکری اور مسٹر جاوڈیکر مہاراشٹر کے ووٹر ہیں ۔