لکھنؤ،13 جنوری (این این آئی)بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ممبر اسمبلی نے اترپردیش اسمبلی کے اسپیکر ماتا پرساد پانڈے کو خط لکھ کر شکایت کی کہ 9 جنوری کو گورکھپور میں ہوئے انڈین آئل کارپوریشن (آئی او سی)کے ایک پروگرام کے دوران ان کی توہین کی گ
ئی ہے ۔
ممبر اسمبلی ڈاکٹر اگروال نے گورکھپور سے فون کے ذریعے یو این آئی کو اطلاع دی کہ آئی او سی کے تقریب کے دوران تمام عوامی نمائندگان کو اسٹیج پر بیٹھنے کے لئے بلایا لیکن انہیں مدعو نہیں کیا گیا۔
انہوں نے اسمبلی اسپیکر کو خط لکھ کر شکایت کی ہے کہ میں تقریب کے دوران پہلی صف میں عوام کے درمیان بیٹھا رہا اور مجھے اسٹیج پر مدعو نہیں کیا گیا، جو ایک عوامی نمائندے کی توہین کے علاوہ مروجہ روایات کے بھی خلاف ہے ۔
بی جے پی کے ایم ایل اے نے حالانکہ یہ کہتے ہوئے پارٹی کے بارے میں کچھ کہنے سے گریز کیا کہ یہ آ ئی او سی کی غلطی ہے جس نے پروگرام کا اہتمام کیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ میں نے بی جے پی قیادت کو کوئی عرضی نہیں بھیجی ہے اور نہ ہی وزیر اعظم سے کوئی شکایت کی ہے کیونکہ معاملہ پٹرولیم وزارت سے متعلق ہے ۔