فیض آباد۔(نامہ نگار)۔ پارلیمانی انتخابات ۲۰۱۴ء کے بھارتیہ جنتا پارٹی امیدوار
کی الیکشن کی حکمت عملی پارلیمانی الیکشن منتظمہ کمیٹی کے جلسہ میں طے کی گئی۔ جلسہ میں مختلف بندوبست پر غور و خوض ہوا اور اسمبلی حلقہ الیکشن منتظمہ کمیٹی تشکیل کرنے کی ہدایت دی گئی۔ جلسہ کو پارلیمانی حلقہ انچارج جمنا پرساد چترویدی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پروگرام، تشہیر ، عوامی رابطہ، جلسہ، سوشل میڈیا سمیت سبھی شعبوں کیلئے ایک ایک سربراہ بناکر ان کی ٹیم اعلان کر کے مہم چھیڑنے کی ضرورت ہے۔ڈاکٹر بانکے بہاری منی ترپاٹھی نے بتایا کہ پارلیمانی الیکشن منتظمہ کمیٹی بنا لی گئی ہے جس کا اعلان منظوری ملنے کے بعد کر دیا جائے گا۔ پارلیمانی امیدوار للو سنگھ نے کہا کہ مودی لہر کو نتیجہ میں تبدیل کرنے کیلئے مضبوط الیکشن نظام بناکر اس پر فوراً عمل ہونا چاہئے۔ اس موقع پر پارلیمانی حلقہ کنوینر اوم پرکاش سنگھ نے ریاستی کمیٹی کے متعینہ نکات پر روشنی ڈالی۔ جلسہ کی صدارت ضلع صدر رام کرشن تیواری نے کی۔ جلسہ میں سندر لال دکشت، رام دیو ویش، رامو پریہ درشی، ہری شنکر سنگھ، برہمانند شکلا، چندر بلی سنگھ، اشوکا دیویدی، راجیش تیواری، رما پتی پانڈے، کرپال چندر، اروند سنگھ، ڈاکٹر ایل جے سنگھ، منوج شریواستو، دیواکر سنگھ اور دھیش شریواستو، روہت پانڈے وغیرہ موجود تھے۔