دوسہ، 12 دسمبر (یو این آئی) بی جے پی کے ایک حامی نے کل رات یہاں سے قریب سکرائی میں پھندہ لگاکر جان دے دی۔پولیس ذرائع کے مطابق مرنے والے کیلاش عرف کلورام کھنڈیلا سکرائی اسمبلی حلقہ انتخابی نتیجہ آنے کے بعد سے بہت مایوس اور پریشان تھا جو بی جے پی کے امیدوار سابق MLA نند لال بنسیوال کے خلاف آیا تھا۔ اس کا پوسٹ مارٹم کیا گیا ہے ذریعہ نے بتایا ہے کہ مقامی لوگوں اور ان کے دوستوں نے اسے سمجھانے بجھانے کی بہت کوشش کی تھی مگر کوئی فائدہ نہیں ہوا۔