ڈھاکی ۔بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈ کے صدر نے ویسٹ انڈیز کے خلاف شکست کے بعد کوچ کپتان اور سلیکٹرز سے تفصیلی گفتگو کی ہے۔بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈ کے صدر
نے کپتان مشفق الرحیم کے اس بیان کو ناقابل قبول قرار دے دیا ہے جس میں انھوں نے کہا تھا کہ کھلاڑی کھل کر نہیں کھیل پا رہے ہیں کیونکہ وہ ٹیم سے باہر ہونے کے خطرے سے دوچار ہیں۔واضح رہے کہ بنگلہ دیش کو سپر مرحلے میں ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں تہتررن سے شکست ہوئی تھی۔ اس سے قبل وہ کوالیفائنگ راؤنڈ میں ہانگ کانگ جیسی کمزور ٹیم سے بھی ہاری تھی۔نظم الحسن کا کہنا ہے کہ انہیں مشفق الرحیم کی اس تشویش کی کوئی بھی معقول وجہ نظر نہیں آتی کیونکہ اگر اوپنرکی بات کریں تو سلیکشن تین اوپنر میں سے ہی ہونا ہے لہٰذا کھلاڑیوں کا عدم تحفظ کا شکار ہونا کیا معنی رکھتا ہے؟ ان کے مطابق یہی صورتحال مڈل آرڈر بیٹنگ اور بولنگ میں بھی ہے۔
بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈ کے صدر نے ویسٹ انڈیز کے خلاف شکست کے بعد کوچ کپتان اور سلیکٹرز سے تفصیلی گفتگو کی ہے جس میں کرکٹ آپریشنز کے چیرمین اکرم خان کو بھی شامل کیا گیا۔نظم الحسن کا کہنا ہے کہ محمود اللہ اور ناصر حسین کو متواتر مواقع دیے گئے ہیں جو بھی کھلاڑی ٹیم سے باہر ہوتا ہے وہ واپس بھی آسکتا ہے ۔