ڈھاکہ پر خلاف ورزی کیلئے لگائی گئی چھ ماہ کی پابندی کو ہٹا لی ہے۔یہ پابندی گزشتہ ماہ لگائی گئی تھی۔بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے یہ معلومات دی۔بورڈ کے صدرنجم الحسن نے بورڈ کے اجلاس کے بعد نامہ نگاروں کو بتایا کہ 15 ستمبر کے بعدثاقب انتخاب کیلئے دستیاب رہیں گے۔بورڈ نے ملک کے سب سے نامی گرامی کرکٹ کھلاڑی ثاقب پر لگائییپابندی کو مکمل طور پر ان کے رویے پر مبنی ٹھہرایا۔ثاقب نے پابندی لگائے جانے کے بعد عوامی طور پر معفی مانگتے ہوئے بورڈ سے سزا میں کمی کی درخواست کی تھی۔ثاقب پر بغیر بورڈ سے منظوری لئے ویسٹ انڈیز کی کیریبین پریمیئر لیگ ٹوئنٹی .20 میں جانے کا الزام تھا ۔ بورڈ نے انہیں واپس لوٹنے کا حکم دیا۔27 سالہ ثاقب نے واپس لوٹ کر ملک کی جانب سے کھیلنا چھوڑنے کی دھمکی دی تھی جس کے بعد ان کی کوچ سے بحث بھی ہوئی۔اگرچہ ثاقب نے ان الزامات کو غلط بتایا تھا ۔انہوں نے بنگلہ دیش کی جانب سے 34 ٹسٹ اور 136 ون ڈے کھیلے ہیں۔ویسٹ انڈیز نے بنگلہ دیش کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے ٹیم کا اعلان کردیا ، ٹیم میں ڈیرن سیمی (کپتان)،سلیمان بین ،ڈوین براوو، شیلڈن کوٹرل ، آ ندر فلیچر،کرس گیل،سنیل نارائن،کیرون پولارڈ،دنیش ر امد ین ، آ ندرے رسل، کرشمیرسنٹوکی، لینڈل سمنز اور ڈوین اسمتھ شامل ہیں۔