نئی دہلی:ہندوستانی کرکٹ بورڑ(بی سی سی آئی) کے سربراہ جگموہن ڈالمیا کو سینے میں تکلیف کے باعث کولکتہ کے مقامی اسپتال کے آئی سی یو میں داخل کرا دیا گیا۔
اسپتال سے جاری بیان میں کہاگیاہے کہ بی سی سی آئی کے سربراہ 75 سالہ ڈالمیا کا اس سے قبل دل کی انجیو گرافی کے سلسلے میں علاج چل رہا تھا۔
ڈالمیا کی حالت اب خطرے سے باہر ہے لیکن ابھی بھی انہیں نتہائی نگہداشت کے وارڈ میں رکھا ہوا ہے.
ڈالمیا رواں سال کے آغاز میں بی سی سی آئی کی صدارت میں واپسی کے بعد سے صحت کے مسائل کا شکار ہیں جس کے باعث وہ بورڑ کے اہم اجلاسوں سے بھی غیر حاضر رہے ہیں۔
اس سے قبل بھی دو مرتبہ بی سی سی آٗئی اور ایک مرتبہ آئی سی سی کی سربراہی کرنے والے ڈالمیا این سری نواسن کی جگہ ہندوستانی بورڈ کا سربراہ بنایا گیا کیونکہ ان پر کرپشن کے الزامات تھے۔
جگموہن ڈالمیا کے گزشتہ دور میں ٹی وی کے ساتھ بڑے معاہدوں کے باعث بی سی سی آئی مالی طور پر مستحکم ہونا شروع ہوا تھا۔
انھیں2004 میں مالی بے ضابطگیوں کے الزامات پر بورڑ سے معطل کیا گیا تھا تاہم بعد میں تمام الزامات واپس لے لیے گئے تھے۔