فتح پور (نامہ نگار) ۱۶ویں پارلیمانی انتخاب کے موقع پر لوگوں میں زبردست جوش وخروش دیکھنے کو ملا۔ صبح سے ہی پولنگ بوتھوں پر لمبی لمبی قطاروں میں لوگ کھڑے ہوئے تھے۔ ضلع میں پارلیمانی انتخاب وصدر اسمبلی حلقہ کے ضمنی انتخاب کے دوران کہیں سے بھی کسی ناخوشگوار واقعہ کی اطلاع نہیں ملی۔ پرامن وغیر جانبدارانہ انتخاب کرانے میں ضلع انتظامیہ کامیاب رہا۔ کچھ پولنگ بوتھوں پر ای وی ایم میں تکنیکی خرابی کے سبب رائے دہندگان کو انتظار کرنا پڑا اس کی وجہ سے ووٹ فیصد میں بھی کمی واقع ہوئی ۔ جبکہ ووٹنگ فیصد میں اضافہ کے لئے الیکشن کمیشن نے واضح ہدایات دی تھیں۔