لکھنؤ: ریاستی حکومت کے ذریعہ بے روزگاری بھتہ اسکیم میں ۴۰۰ کروڑ روپئے پہلے ضمنی گرانٹ کی شکل میں منظور کیا گیا ہے۔ یہ اطلاع پرنسپل سکریٹری محنت اور روزگار شیلیش کرشن نے دی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اب حکومت کے ذریعہ بے روزگاری بھتہ اسکیم میں ۱۶۰۰کروڑ روپئے کے بجٹ کا بندوبست کیا گیاہے۔ انہوں نے بتایاکہ ماہ نومبر۲۰۱۳ تک کل ۱۲۵۷۳۵۵مستفیدین کو ۹۲ء۷۳۰ کروڑ روپئے سے زیادہ کی ادائیگی کی جا چکی ہے۔ مستفیدین کے کھاتے میں ماہ اگست تک کی رقم پہنچا دی گئی ہے۔