لکھنو¿:کرشنا نگر علاقے میں رہنے والے ایک نوجوان نے پھانسی لگا کر اپنی جان دے دی۔ پولیس کا کہناہے کہ نوجوان نے بے روزگاری سے پریشان ہوکر اپنی جان دی ہے۔ کرشنا نگر کے نیو سندھو نگر باشندہ ریلوے ملازم اشوک کمار مشرا اپنے کنبہ کے ساتھ رہتے ہیں اشوک کا ایک بیٹا ۲۸سالہ سریندر ایک دوا کمپنی میں ایم آر تھا۔
کچھ ماہ قبل اس نے نوکری چھوڑ دی تھی اور گھر میں ہی رہتاتھا۔ بتایا جاتاہے کہ جمعرات کی صبح سریندر نے سب کے ساتھ بیٹھ کر چائے پی اس کے بعد وہ پہلی منزل پر بنے کمرے میں چلاگیا کافی دیر تک نیچے نہ آنے پر اس کی ماں نے کمرے میں جاکر دیکھا تو ان کے ہوش اڑ گئے ۔ سریندر کی لاش چھٹ کے پنکھے میں دوپٹے کے سہارے لٹک رہی تھی۔ شور سن کر کنبہ کے دیگر لوگ بھی وہاں پہنچ گئے ۔ اطلاع پاکر موقع پر پہنچی پولیس نے تفتیش کرکے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا۔ کنبہ والوںنے پولیس کو بتایا کہ سریندر نے بے روزگاری سے پریشان ہوکر اپنی جان دے دی۔