لکھنؤ(نامہ نگار)فارماسسٹوں کے خالی عہدوںکو بھرے جانے کے مطالبے کے ساتھ فارماسسٹوں نے سواستھ بھون پر مظاہرہ کیا۔ بے روزگار فارماسسٹ ویلفیئر ایسو سی ایشن کے بینر کے تحت ہوئے اس مظاہرہ میں فارماسسٹوں نے کہا کہ محکمہ کو سپریم کورٹ کے حکم پر عملدرآمد کرنا چاہئے۔ مظاہرہ کی قیادت کر رہے ڈاکٹر سنیل یادو نے کہا کہ محکمہ میں فارماسسٹوں کے ۱۱۸۰عہدے خالی ہیں اورعدالت کے حکم کے مطابق انہیں جلد از جلد بھرا جانا چاہئے۔ اس کے باوجود محکمہ صحت فارماسسٹوں کی بھرتی نہیں کر رہا ہے۔ واضح رہے کہ محکمہ کی جانب سے سپریم کورٹ کو یہ بتایاگیا تھا کہ محکمہ نے خالی عہدوں کی گنتی نہیں کرائی جس کے بعد عدالت کے حکم پر خالی عہدوں کی گنتی کی گئی تو پتہ چلا کہ ۱۱۸۰فارماسسٹ کے عہدے خالی ہیں۔ ڈاکٹر یادو نے کہا کہ اس حکم کے جاری ہونے کے بعدایسو سی ایشن نے ڈائرکٹوریٹ کونصف درجن عرضداشتیں سونپی لیکن محکمہ کی جانب سے کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔ اس لئے ایسو سی ایشن نے دوشنبہ کو مظاہرہ کیا اور مطالبہ کیا کہ عدالت کے حکم کے مطابق تقرری کی
جائے۔