ممبئی: بالی ووڈ سپر سٹار سلمان خان اداکاری کے بعد گلوکاری میں بھی نام کمانے کو تیار ہیں۔ اداکار نے کہا کہ برا گلوکار ہونے کے باوجود گانا گاتا رہوں گا۔ اپنی نئی فلم کک میں اداکاری کے ساتھ آواز کا جادو جگانے والے سینتالیس سالہ اداکار نے کہا کہ اس سے پہلے ہیلو برادر اور وانٹڈ میں بھی انہوں نے گانا گایا تھا لیکن کک کے لیے گایا گیا گانا ہینگ اور دونوں سے زیادہ بہتر ہے۔ اداکار کے مطابق وہ اچھے گلوکار نہیں لیکن پھر بھی کہیں بھی اور کسی بھی جگہ گانا گا سکتے ہیں۔ سلمان خان اور جیکولین کی فلم کک پچیس جولائی کو ریلیز ہو گی۔
–