فتح پور(نامہ نگار)انسان کی زندگی میں درخت اہم رول اداکرتے ہیں۔درختوں کی تعداد کم ہونے کی وجہ سے موسم غیر متوازن ہوجاتاہے اورانسانی زندگی کے تمام شعبوںکو متاثرکردیتاہے۔ماحولیات کے توازن کو برقرار رکھنے کیلئے درختوں کا ہونا ضروری ہے۔ اس سلسلے میں تاجریونین کی جانب سے ایک ہزار درختوں کی شجر کاری مہم کے سلسلے میں پوسٹ مارٹم ہائوس کے قریب درخت لگاکر شجرکاری کی گئی ۔ تاجریونین کے ضلع صدر کشن مہروترانے اس موقع پر کہا کہ درخت انسانی زندگی اورسماج میں خوشحالی لاتے ہیں۔مٹی میں ہی درخت پیداہوتے ہیں اوران کی حفاظت ضروری ہے۔انھوں نے عوام سے ا پیل کرتے ہوئے کہا کہ ہر شخص اپنے نام سے ایک درخت ضرور لگائیں۔تاجریونین کے شہر صدر راجیش ورما نے کہا کہ درخت کی اپنے بچے کی طرح پرورش کریں کیونکہ درخت ماحولیات کو آلودگی سے محفوظ رکھنے میں اہم رول اداکرتے ہیں۔ اس موقع پر راجیش ورما ،چندن سنگھ چوہان، زیداحمد اورکشن کمار تیواری وغیرہ موجودتھے۔