مظفرنگر(بھاشا)ضلع کے خداگائوں میں موٹرسائیکل پر سوار چھ نامعلوم لوگوں نے مبینہ طورپر چالیس سالہ کاروباری کو گولی مارکرقتل کردیا۔تاجر کے ذریعہ رقم لوٹنے کی مخالفت کرنے پر بدمعاشو ںنے واردات کو انجام دیا ہے پولیس کے ایک ترجمان نے بتایاکہ واردات کل رات اس وقت انجام دی گئی جب عرفان قریشی اپنے چھ سالہ بیٹے کے ساتھ خداگائوں جارہاتھا لٹیروں نے عرفان قریشی سے تقریبا دولاکھ روپئے لوٹ لئے۔ترجمان نے بتایاکہ اس سلسلے میں نامعلوم بدمعاشوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اورلٹیروں کی تلاش کی جارہی ہے۔ اسی دوران مشتعل لوگوں نے دہلی دہرون قومی شاہ راہ پر جام لگاکر مظاہرہ کیا۔ علاقہ میں پولیس عملہ کو تعینات کردیا گیا ہے۔