سنبھل (بھاشا)۔سنبھل ضلع کے چندوسی تھانہ علاقہ میں کل رات بدمعاشوںنے ایک تاجر کے گھر میں زبردستی گھس کر بیوی کاگلا کاٹ کرقتل کردیا۔ ایس ایس پی وی کے مشرانے صحافیوں کو بتایا کہ چندوسی تھانہ علاقہ کے رام نومی محلہ میں کل رات کچھ بدمعاش لوٹ کے ارادے سے ایک تاجر کے گھر میںداخل ہوگئے اور اس کی ۵۵سالہ بیوی رجنی اگروال کاگلا دباکرقتل کردیا۔ مسٹر مشرانے بتایا کہ پورے معاملے کی تفتیش کی جارہی ہے اور لاش کوپوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا گیا ہے ۔