میر پور۔بنگلہ دیش اور زمبابوے کے درمیان کھیلی جارہی ٹسٹ سیریزکے پہلے میچ میں آج بنگلہ دیش نے زمبابوے کو دلچسپ مقابلے میں تین وکٹ سے شکست دے کر سیریز میں ایک صفر سے سبقت بنالی ہے۔بنگلہ دیش کی جانب سے تاج الاسلام نے بہترین گیندبازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دوسری اننگ میں آٹھ زمبابوے کے کھلاڑیوں کاشکار کیا۔اور دلچسپ مقابلے میں اپنی ٹیم کو فتح دلانے میں اہم کردار اداکیا۔وہیں دوسری جانب زمبابوے کے گیندباز چگمبرا نے چار وکٹ لیکر بنگلہ دیش کو ایک وقت مشکل میں ڈال دیاتھالیکن کپتان مشفق الرحیم نے ذمہ دارانہ اننگ کھیلتے ہوئے ٹیم کو آخر تک جیت دلادی اور وہ بنگلہ دیش کی جانب سے آج ہیرو ثابت ہوئے ۔اس میچ کو جیتنے کے بعد بنگلہ
دیش کے کھلاڑیوں اور ٹیم کا حوصلہ کافی بڑھ گیاہے۔
اس سے قبل کل کے اسکور میں مومن الحق، محموداللہ اور کپتان مشفق الر حیم کی نصف سنچریوں کے باوجود بنگلہ دیش پہلے ٹیسٹ کرکٹ میچ کے دوسرے دن آج یہاں زمبابوے کے خلاف 14 رنز کی معمولی برتری حاصل پایاتھامبابوے کو پہلے دن 240 رنز پر سمیٹنے کے بعد بنگلہ دیش مضبوط پوزیشن میں دکھ رہا تھا لیکن آج پینکاگرا 59 رن دے کر پانچ وکٹ کی شاندار گیند بازی اور تین کھلاڑیوں کے آؤٹ ہونے کے سبب بنگلہ دیش کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں صرف 254 رنز ہی بنا پائی مومن الحق نے اپنی شاندار فارم برقرار رکھ کر 53 رن بنائے جبکہ محموداللہ نے 63 اور مشفق الرحیم نے 64 رنز کی اننگز کھیلی۔ ان تینوں کے علاوہ کوئی بھی دیگر بلے باز 20 رن تک نہیں پہنچ پایا جس کی وجہ بنگلہ دیش کی بڑی برتری حاصل کرکے زمبابوے پر دباؤ بنانے کا منصوبہ ناکام ہو گیااس سے پہلے زمبابوے نے تیسرے دن کا کھیل ختم ہونے تک دو اوور میں بغیر کسی نقصان کے پانچ رن بنائے تھے۔ اسٹمپ اکھڑنے کے وقت وسکسباڈا پانچ رنز پر کھیل رہے تھے جبکہ ریگس چکابوا کو ابھی اپنا کھاتہ نہیں کھول پائے تھے۔جب آج بنگلہ دیش نے صبح ایک وکٹ پر 27 رن سے آگے کھیلنا شروع کیا لیکن ان کے تیسرے اوور میں ہی اوپنر شمش الرحمن 8 کا وکٹ گنوا دیا جنہیں پینکاگرا نے ایلٹن چگبرا کے ہاتھوں کیچ کرایا۔ مومنل اور محموداللہ نے تیسرے وکٹ کیلئے 63 رن کی ساجھیداری کی۔