آگرہ،11مئی(یو این آئی) ہندو کارکنوں کے ایک گروپ کی جانب سے تاج محل کے شیو مندر ہونے کے دعوے پر آج حکومت نے کہا ہے کہ ریکارڈ میں تاج محل کی جگہ پر
کسی شیو مندر کا وجود نہیں ہے ۔
حکو مت کی اس وضاحت سے آگرہ کے وکلا کے ایک گروپ کی جانب سے کیا گیا مقدمہ بے بنیاد ثابت ہو جائے گا جس میں انھوں نے سترہویں صدی کی اس وراثت کے شیو مندر ہونے کا دعوی کیا تھا۔
کچھ تاریخ داں جیسے پی این اوکھاڈ وغیرہ نے دعوی کیا ہے کہ تاج محل در اصل قدیم شیو مندر ہے ، جو ‘تیجو محلیہ’ کے نام سے جانا جاتا تھا ۔ تاہم مرکزی وزیر برائے سیاحت مہیش شرما نے حال ہی میں کہا کہ وہاں پر اس طرح کی کسی عمارت کے ہونے سے متعلق کوئی ریکارڈ موجود نہیں ہے ۔