کانپور(نامہ نگار)ریاست کے کابینی وزیرمحمد اعظم خان سیاسی حلقوں میں اپنے طنزومذاح کرنے کے سبب مشہور ہیں۔آج انھوں نے مہاتما گاندھی کے قاتل ناتھورام گوڈسے کا مندر بنانے کی خبروں پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ’’ ریاست کے تمام اضلاع میں گوڈسے کا مندر تعمیر کرنے پر اہمیں کوئی اعتراض نہیں ہے۔ بلکہ اگر گوڈسے کامندر تاج محل میں تعمیرکیاجاتا ہے توبھی ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہے۔‘‘وزیرشہر ترقیات اعظم خان نے کل ایک پرائیویٹ پروگرام میں ہندومہاسبھا کے ذریعہ گوڈسے کا مندر تعمیرکرانے کے سوال پر طنز کرتے ہوئے کہاکہ ’مہاتماگاندھی کے قاتل ناتھورام گوڈسے کا مندرکسی ایک مکان پر نہیں بلکہ ملک کے تمام اضلاع میںتعمیر کیاجاناچاہے اس
میں کسی کو کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔
صرف مسجد کو توڑ کر مندر نہیں بنانا چاہے اگرتاج محل میںبھی گوڈسے کامندرتعمیرکرانے کامطالبہ کیاجاتاہے تو وہاں پر بھی اس کی اجازت دی جانی چاہئے اس میں کسی کو اعتراض نہیں ہوگا ۔گوڈسے کوبھارت رتن بھی دیاجاسکتا ہے‘‘تبدیل مذہب کے معاملے پر وزیرشہری ترقیات اعظم نے کہا کہ بھارتیہ جنتاپارٹی کے لوگ پہلے مختارعباس نقوی اورشہنواز حسین کو گھر واپس لائیں اس کے بعد باقی لوگوںکو مذہب تبدیل کرائے جائیں۔ انھوں نے کہا کہ ریاست میں پرامن ماحول کو خراب نہیں ہونے دیا جائے گا۔ اوراگرکوئی شخص ایساکرنے کی کوشش کرتاہے تواس کے خلاف قانون اپنی کارروائی کرے۔ ریاستی گورنر رام نائک کے بیانوں کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میںانھوں نے کہا کہ گورنرعزت مآب ہیں انھیں حیرت کردینے والا بیان نہیں دینا چاہئے۔