آگرہ(نامہ نگار) محبت کی لافانی یاد گار تاج محل کے دیدار کے لئے جلد ہی ای ٹکٹ ملنے لگیں گے ۔دنیا کے سات عجائب میں سے ایک تاج محل کو دیکھنے کے لئے داخلہ ٹکٹ اب تک کھڑکیوں پر ہی فروخت کیا جاتا ہے لیکن حالیہ برسوں میں اس سلسلے میں متعدد شکایات موصول ہوتی رہی ہیں جس کے بعد محکمہ آثار قدیمہ نے ای ٹکٹوں کے فروخت کے منصوبے پر کام کرنا شروع کیا ۔سرکاری ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ ای ٹکٹوں کے فروخت کے سلسلے میں اے ایس آئی نے حال ہی میں ایک خاکہ تیار کیا ہے ، اس نئے تنظیم کے تحت سیاحوں کو ٹکٹ کے لئے قطاروں میں کھڑے ہونے کی پریشانی سے نجات مل جائے گی اور وہ اسمارٹ فون کے ذریعہ ٹکٹ خرید سکیں گے ۔ذرائع نے بتایا کہ ای ٹکٹ جدید تکنیک پر مبنی ہوں گے ج
س میں ایک کیوآر کوڈ ہوگا اور اسے اسمارٹ فون پر بنی ایک خصوصی سافٹ ویئر سے جانچا جائے گا۔موجودہ سسٹم میں ایک ہی ٹکٹ کو کئی مرتبہ فروخت کرنے جیسی شکایات بھی ملی تھیں ۔ جس کے بعد اے ایس آئی کو نئی تکنیک ایجاد کرنے کے لئے مجبور ہونا پڑا۔