آگرہ، 04 فروری (یو این آئی) اترپردیش کے آگرہ میں واقع تاج محل کے تمام انٹری گیٹوں سے جلد ہی ای ٹکٹ ملنا شروع ہو جائیں گے ، مینول ٹکٹ کی فروخت بند ہونی ہے ۔آثار قدیمہ کے افسر این کے پاٹھک نے آج یہاں بتایا کہ ایک ہفتے میں مناسب سہولیات دستیاب ہوں گی۔ ابھی شلپگرام میں ہی ای ٹکٹ کے لئے کاؤنٹر بنایا گیا ہے ۔مرکزی سیاحت و ثقافت کے وزیر مملکت مہیش شرما نے ای ٹکٹنگ نظام پوری طرح سے نافذ کرنے کی ہدایات دی ہے ۔ اسی کڑی میں ہندوستانی محکمہ آثار قدیمہ کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل جانہوی شرما،آئی آر سی ٹی سی کے ڈائریکٹر جنرل شری نواسن باسو نے تاج محل کے مغربی اور جنوبی دروازے کے قریب واقع ٹکٹ کاؤنٹر کا کل شام معائنہ کیا ۔آئی آر سی ٹی سی کی جانب سے ای ٹکٹ مہیا کرانے کے لئے جنوبی
اور مغربی دروازے پر لیز لائن کنکشن اور جگہ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے ۔