آگرہ: پیرس میں دولت اسلامیہ کے حملے کے بعد منڈلاتے دہشت گردی خطرے کے درمیان تاج محل کی وجہ سے دنیا بھر کے سیاحوں کی توجہ کا مرکز اتر پردیش کے آگرہ جیسے شہروں میں احتیاطا اضافی چوکسی برتی جا رہی ہے ۔
سرکاری ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ بابری مسجد کے انہدام کی برسی پر ملک کے دشمنوں کی طرف سے دہشت پھیلانے کے لئے تخریبی کارروائی کئے جانے کا خدشہ ہے ۔ اس کے پیش نظر انٹیلی جنس ایجنسیوں نے چھ دسمبر کے لئے پولیس کو الرٹ کیا ہے ۔
انہوں نے بتایا کہ اس کے پیش نظر پولیس سے ریلوے اور بس اسٹیشنوں، اہم مذہبی مقامات کے علاوہ ہوٹلوںکی حفاظت بڑھائے جانے کے لئے کہا گیا ہے ۔