آگرہ:ملکی و غیرملکی سیاح اب چاندنی رات میں مہتاب باغ سے تاج محل کا دیدار کرسکیں گے ۔سرکاری ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ سیاحوں کے لئے مہتاب باغ کو چاندنی رات میں جلد از جلد کھولنے کی تیاری کی جارہی ہے ۔ اس دوران سیاحوں کی سلامتی کے لئے مہتاب باغ کے اندر اور باہر پولس کا پہرہ بھی رہے گا تاکہ سیاحوں کے ساتھ رات میں کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آسکے ۔
انہوں نے مزیدبتایا کہ رات میں مہتاب باغ سے تاج محل کا دیدار کرانے کے ساتھ ثقافتی پروگراموں کا بھی انعقاد کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ ہیریٹیج کوریڈو رکی 22 ہیکٹر زمین کو بھی سر سبزوشاداب کرنے کی تیاری ہے ۔اس اسکیم کو عملی جامہ پہنانے کا عمل شروع ہوگیا ہے ۔