محمد پوراعظم گڑھ۔ (نامہ نگار)۔ گمبھیر پور تھانہ حلقہ کے امیر گاوںمیں ایک اندھے کی لاش گاوں سے کچھ دور تالاب میں تیرتی ہوئی پائی گئی۔ موقع پر پہنچی پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا۔ ۷۴ سالہ لال جی سروج خنزیر پروری کر کے اپنی زندگی گزارتا تھا۔ ہفتہ کی صبح وہ اپنے جانوروں کو چرانے کیلئے گاو¿ں کے کنارے لے گیا لیکن دیر شام تک واپس نہیں آیا۔ اہل خانہ جب اس کی تلاش میں نکلے تو گاو¿ں میں کچھ دور ایک تالاب میں انہیں ایک لاش تیرتی ہوئی ملی۔ اطلاع پاکر گمبھیر پور پولیس نے لاش کو اپنے قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے روانہ کر دیا۔ مقتول کا ایک لڑکا اور تین لڑکیاں تھیں۔