لکھنؤ(نامہ نگار)تالکٹورہ علاقہ میںر ہنے والی بی ایس سی کی ایک طالبہ نے امتحان کا پرچہ خراب ہونے کی وجہ سے آج صبح اپنے گھر میں پھانسی لگا لی۔ موقع پر پہنچی پولیس کو طالبہ کے ہاتھ کا لکھا سوسائڈ نوت بھی ملا ہے۔ ایس او تالکٹورہ ونود کمار مشرا نے بتایا کہ راجہ جی پورم میں رہنے والی ۲۰سالہ دیویا امین آباد گرلس ڈگری کالج میں بی ایس سی سال دوم کی طالبہ تھی۔ دیویا کے والددیپک کی ۲۰۰۱ء میں موت ہو گئی تھی دیپک پوسٹ آفس میں تعینات تھے۔ دیپک کی موت کے بعد ان کی بیوی کو راجہ جی پورم پوسٹ آفس میں ملازمت مل گئی تھی بتایا جاتاہے کہ دیویا کی دوبہنیں اور ایک چھوٹا بھائی ہے۔تفتیش کے دوران پولیس کو دیویا کے ہاتھ کا لکھا سوسائڈ نوٹ ملا جس میں دیویا نے امتحان کے دو پرچے خراب ہونے کی بات لکھی تھی اور اس نے اپنی ماں سے معافی مانگتے ہوئے جان دینے کا ذکر بھی کیا تھا۔ تالکٹورہ پولیس کاکہنا ہے کہ دیویا نے امتحان کا پرچہ خراب ہونے کی وجہ سے خود کشی کی ہے۔