ممبئی: تامل ٹی وی اور فلموں کی اداکارہ ساندرہ ایمی ہدایتکار انتھونی ڈیسوزا کی فلم میں عمران ہاشمی کے ساتھ جلوہ گر ہوں گی۔اطلاعات کے مطابق فلم جس کا ابھی نام نہیں رکھا گیا ہے میں ان کا کردار عمران ہاشمی کی تامل دوست کا ہوگا جب کہ سمیرا ریڈی فلم میں ہیروئن کا کردار ادا کررہی ہیں۔ اس سلسلہ میں ساندرا نے ایک انٹرویو کے دوران کہا ہے کہ میں فلم میں عمران ہاشمی کی ایک دوست کا چھوٹا سا کردار کررہی ہوں اور اس میں میرے کچھ ہی سین عکس بند کیے جائیں گے ہدایتکار انتھونی ڈیسوزا نے میری تصاویر دیکھ کر مجھے اس کردار کے لیے مناسب سمجھتے ہوئے منتخب کیا ہے۔اپنی پہلی ہی بالی ووڈ فلم میں چھوٹا کردار کرنے کے سوال پر ساندارہ ایمی نے کہا کہ انتھونی ڈیسوزا کی فلم جس کا ابھی نام فائنل نہیں کیا گیاہے کہ میں چاہے میرا کردار مختصر سا ہے مگر اس سے میرے لیے بالی ووڈ کا دروازہ کھل گیا ہے اور مجھے امید ہے کہ جس طرح تامل فلموں میں میری پرفارمنس کو پسند کیا جارہا ہے اسی طرح بالی ووڈ میں بھی میری کارکردگی کو سراہا جائے گا اور مجھے جلد ہی اہم کرداروں میں کاسٹ کیا جائے گا۔اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ بالی ووڈ میں آئتم سانگ ایک اہم جز بن چکا ہے اور اس کے لیے میں نے خصوصی تربیت بھی حاصل کر رکھی ہے اگر کسی فلم میں آئٹم سانگ پر بھی پرفارمنس کا موقع ملا تھا انکار نہیں کروں گی مگر اس کے لیے یہ ضرور مدنظر رکھوں گی کہ اس گانے کا میوزک اچھا اور مجھے اپنے رقص کی صلاحیتوں کو بھر پور طریقے سے دکھانے کا موقع مل سکے۔ ایک سوال پر اداکارہ نے کہا کہ عمران ہاشمی کا شمار بالی ووڈ کے کامیاب اداکاروں مین ہوتا ہے اور ان کے ساتھ ساتھ کام کرنا میری خوش قسمتی ہے۔بالی ووڈ اسٹار عمران ہاشمی کا کہنا ہے کہ ’’راجہ نٹور لال‘‘ ان کی پہلی فلم ہے جسے مشرقی روایت کا احساس رکھنے والا پورا خاندان بغیر کسی ہچکچاہٹ کے ایک ساتھ بیٹھ کر دیکھ سکتا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق عمران ہاشمی کا کہنا ہے کہ ’’راجہ نٹور لال ‘‘1980 کی دہائی میں امیتابھ بچن کی فلم سے بالکل مختلف ہے، اس فلم میں وہ الگ ہی قسم کے 420 شخص کا کردار نبھارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کی فلم مکمل فیملی فلم ہے جس میں کوئی بے حیائی نہیں، اس فلم کو مشرقی روایت کا احساس رکھنے والا پورا خاندان ساتھ بیٹھ کر دیکھ سکتا ہے۔عمران ہاشمی اپنی نئی فلم راجہ نٹورلال میں 420 شخص کا کردار نبھاتے ہوئے نظر آئیں گے، فلم 29 اگست کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ اس سے قبل 1980 کی دہائی نٹورلال فلم میں امیتابھ بچن نے ایک ایسے شخص کا کردار ادا کیا تھا جسے معاشرے میں 420 کہا جاتا ہے۔اداکارہ عمائمہ ملک کو اپنی آنے والی فلم ’’راجہ نٹور لال‘‘ کے پاکستان میں ردعمل کی فکر لاحق ہوگئی۔عمائمہ ملک نے اداکار عمران ہاشمی کے ساتھ فلم راجہ نٹور لال میں کام کیا ہے اور ان دنوں بھارت میں اس فلم کی تشہیری مہم میں مصروف ہے۔ ایک حالیہ انٹرویو میں انھوں نے اس فکر مندی کا اظہار کیا ہے کہ پاکستانی اس فلم میں ان کے کردار پر کیا ردعمل دینگے۔عمائمہ نے کہا کہ انھوں نے اچھی نیت سے فلم میں کام کرتے ہوئے اپنے کردار سے انصاف کیا۔ انھیں یقین ہے کہ بھارتی شائقین انکو پسند کرینگے لیکن مجھے ڈر ہے کہ میرے اپنے وطن سے اس کے خلاف ردعمل ظاہر نہ ہو۔