کوشامبی:ضلع میں بے موسم بارش اور ژالہ باری ،زلزلہ وغیرہ سے بے حال کسانوں کو راحت کی ضرورت ہے ناکہ بے حال کسانوں کو مزید پریشان کیاجائے ۔بجلی محکمہ نے سو لوگوں کی آرسی کاٹ کر راحت کی جگہ انہیں پریشان کیا جارہاہے۔ایک طرف جہاں کسان کی برباد فصل کو دیکھ کر خودکشی کررہاہے تودوسری جانب ریاست میں یہ سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہاہے ۔وہیں ایسے حالات سے پریشان لوگوں کی آرسی کاٹ کر بجلی محکہ نے انہیں مزید پریشان کیاہے ۔سوال یہ ہے کہ جہاں اپنی تنخواہ دینے اور ہرطرح سے تباہ لوگوں کو مدد دے رہے ہیں وہیں بجلی محکمہ کے ذریعہ آرسی کاٹ کر وصولی کرانا ہمدردی کے خلاف ہے ۔