غازی آباد(بھاشا)زبردستی تبدیلی مذہب کے خلاف سخت قانون کی حمایت کرتے ہوئے بی جے پی لیڈر اورراجیہ سبھا رکن ونے کٹیار نے کہا ہے کہ مذہب تبدیل کرنے والے شخص کو اپنے گزشتہ مذہب میںواپس آنے کیلئے رعایت ضروردی جانی چاہئے۔انھوں نے کہا کہ کسی بھی دیگر مذہب کو گلے نہیں لگادیناچاہئے۔مذہب تبدیل کرنے والے شخص کے اپنے سابقہ مذہب جس میں اس کی پیدائش ہوئی ہے اس میں واپس ہونے کیلئے رعایت دی جانی چاہئے انھوںنے کہا کہ مخالف جماعتوں کو پارلمینٹ کے دونوں ایوانوںمیں اس مسئلہ پر سخت قانون کی حمایت کرنی چاہئے ۔مسٹرکٹیارنے کہاکہ کسی شخص نے خواہ دبائو میں مذہب تبدیل کیا ہواس کو گھرواپسی کا بنیادی حق ہے۔ونے کٹیار بی جے پی کی رکن سازی مہم کے آغاز کیلئے شالی مارگارڈن آئے ہوئے تھے۔