کافی عرصہ سے گھر بیٹھی تبو لگتا ہے پھر سے زبردست مصروف ہوگئی ہیں کک میں جہاں انہوں نے سلمان خان کی بہن کا رول کیا وہیں حیدر میں شاہد کپور کی ماں کے رول میں ان کے پرفارمینس کو خوب سراہنا ملی اب وہ جیتو جوزف کی فلم درشیم میں ایک سخت نڈر بے باک اور ایماندار پولیس آفیسر کا رول کرتی نظر آئیں گی۔ ابتداء میں اس رول کو آشا شرت نبھانے والی تھیں۔ درشیم ملیالم میں سوپر ہٹ ثابت ہوئی تھی
جس میں مرکزی رول موہن لال نے نبھایا تھا۔ اور دریشم کے ہندی ورژن میں موہن لال کا رول اجئے دیوگن نبھاتے نظر آئیں گے۔ فلم میں اجئے دیوگن کی ہیروئین کے لئے انتخاب باقی ہے۔